مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے اورلینڈو کے تجارتی مرکز میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اورنج کاؤنٹی شیروف کے دفتر کی جانب سے ٹویٹر پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 'افسوس ناک واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے'، تاہم ان کی جانب سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ سی این این کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ ایک سال قبل ہی اورلینڈو کے پلس نائٹ کلب میں فائرنگ سے49 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے تھے جس کو امریکہ کی تاریخ کا خونی ترین واقعہ قرار دیا گیا تھا۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے اورلینڈو کے تجارتی مرکز میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1872989
آپ کا تبصرہ